Featuredاسلام آباد

حکومت اور اپوزیشن نے سردار اختر مینگل سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کردی

استعفیٰ حل نہیں، پارلیمان میں رہیں، آواز اٹھائیں اسی سے مسائل کا حل نکلے گا

  اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف اور ن لیگ کے وفود نے سردار اختر مینگل سے ملاقات کرکے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کی ہے۔

رانا ثنا اللّٰہ کی قیادت میں حکومتی وفد اختر مینگل کو منانے ان کے پاس پہنچا۔

میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اختر مینگل کا فیصلہ نہ صرف ان کے حلقے کے عوام بلکہ حکومت کےلیے بھی سرپرائز ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اختر مینگل کے پاس آئے ہیں۔ بیٹھ کر بات کریں گے۔ کوشش ہے ان کی ناراضی کو دور کیا جائے اور ساتھ لے کر چلا جائے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے بھی سردار اختر مینگل سے ملاقات کی اور قومی اسمبلی سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ استعفیٰ کسی مسئلے کا حل نہیں، پارلیمان میں رہیں، آواز اٹھائیں اسی سے مسائل کا حل نکلے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close