Featuredپنجاب

فیصل آباد میں تین ناخلف بیٹوں نے باپ کو گولیاں مار کر قتل کردیا

فیصل آباد میں تین ناخلف بیٹوں نےباپ کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔،واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی۔

ورثا کےمطابق مقتول نے زمین فروخت کرکے پانچ کروڑ روپے بیٹوں میں تقسیم کیے،جس کے بعد والد بوجھ لگنے لگا تو گھر سے نکالنے کے لیے تلخ کلامی کے بعد موت کے گھاٹ اتاردیا۔

مدینہ ٹاؤن میں والدکوگولیاں مارنےکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنےآگئی،ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بدبخت بیٹا والد کو موٹرسائیکل سے گرنے کے بعد بھی گولیاں مارتا رہا۔

داماد کا کہنا ہےکہ بیٹوں پراس سےقبل بھی والد اور والدہ سے مارپیٹ کے 2مقدمات درج ہیں،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close