Featuredپنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک کے پہلے اورسب سے بڑے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کردیا۔

مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان میں ملک سے پہلے اور سب سے بڑے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کردیا، گورنمنٹ پرائمری اسکول ایم سی ون کے دورے پر مریم نواز طلبہ میں گھل مل گئیں، وزیراعلیٰ نے طلبہ میں دودھ کے پیکٹس تقسیم کیے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے بچوں سے صحت اور تعلیم کے بارے میں بھی دریافت کیا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مہنگائی کم کرنے کیلئے کام کررہے ہیں، عام آدمی کے گھرمیں روٹی اور سبزی کی اہمیت جانتی ہوں، آٹا، روٹی، سبزیوں کی قیمتوں میں کمی آئی، پنجاب میں نوازشریف کے ویژن سے مہنگائی میں کمی لائے۔ کہا کہ نوازشریف کےدورمیں مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں تھی، 7 سال کے بعد بار پھرمہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آگئی۔

مریم نواز نے کہا کہ جنوبی پنجاب کےبچےغذائی قلت کاشکارہیں، جنوبی پنجاب سےاسکول میل پروگرام شروع کررہےہیں، پروگرام کے تحت نرسری سے پانچوں تک بچوں کوساری ضروری نیوٹریشن دی جاسکے، چاہتی ہوں اچھےاورمہنگےاسکولوں کی طرح بچوں کوبہترین سہولیات فراہم کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ پانچویں جماعت تک بچوں کوروزانہ کی بنیادپردودھ فراہم کیا جائے گا، اسکولوں کے بچوں کیلئے ننیوٹریشن پروگرام لانے کا فیصلہ کیاتھا، چاہتی ہوں بچوں کو بہترتعلیم، ماحول اور اچھا مستقبل ملے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close