Featuredاسلام آباد

یوم دفاع کے موقع پر صدر و وزیراعظم کا شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت

ملک بھر میں یوم دفاع و شہدائے پاکستان قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی نے پیغام میں کہایوم ِدفاع و شہدا ءکے موقع پر ہم بیرونی جارحیت کے خلاف ملک کا دفاع کرنے والے اور عظیم قربانیاں پیش کرنےوالےغازیوں اور شہدا ءکو خراج ِعقیدت پیش کرتے ہیں،یہ دن ہمیں اپنی خودمختاری کے دفاع کی جانب غیر متزلزل قومی عزم کی یاد دلاتا ہے

صدر پاکستان آصف علی زرداری نےکہا میں اس سرزمین کےاُن بہادرسپوتوں کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں جنہوں نےپاکستان کونقصان پہنچانےکادشمن کاخواب چکناچورکردیا،ہماری مسلح افواج قومی خودمختاری اورملکی سالمیت کو درپیش کسی بھی چیلنج کاجواب دینے کے لیے چوکس اور ہمہ وقت تیار ہیں۔

ہماری افواج مناسب دفاعی سازوسامان سے لیس ہیں ،مطلوبہ پیشہ ورانہ مہارت کی حامل اور ملک کو تمام چیلنجوں سے بچانے کیلئے پرعزم ہیں، ہم خطے میں امن و استحکام اور تمام پڑوسیوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی کے خواہاں ہیں۔

تاہم،کشمیری عوام کی حالت ِزارکا ازالہ کرکےہی خطےمیں دیرپاامن ممکن بنایا جا سکتا ہے۔برصغیر کی نامکمل تقسیم کے باعث کشمیری عوام کو بھارتی مسلح افواج کےہاتھوں غیر قانونی تسلط اور دہشت گردی کا سامنا ہے۔

آج ہم دفاع ِوطن کے مقدس فریضے کی تکمیل میں مسلح افواج کے ساتھ اپنی غیر متزلزل حمایت کا عہد کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے اور ہمیں امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن فرمائےافواجِ پاکستان زندہ باد!پاکستان پائندہ باد!

وزیراعظم شہبازشریف نےیوم دفاع وشہداء پرپیغام میں کہاپاکستان کی تاریخ میں 6 ستمبر انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ہرسال اس دن،پاکستانی قوم یوم دفاع و شہداء بڑے ولولے اور احترام سے مناتی ہے۔

ہم سب مادر وطن کے بیٹوں اور افواج پاکستان کے عظیم سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،جنہوں نے 6 ستمبر 1965 کو ہماری سر حدوں پر حملہ آور دشمن کے خلاف بے خو فی سے لڑتے ہوئے اسے شکست فاش دی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےپاک دھرتی کے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کوشاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،کہا 6 ستمبر1965پاکستان کی تاریخ کا ناقابل فراموش دن ہے،6 ستمبرکو پاکستان کی بہادرمسلح افواج نےمادروطن کا بھرپوردفاع کیا،رات کی تاریکی میں حملہ آور بزدل دشمن کو پاک فوج نے دندان شکن جواب دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close