Featuredپنجاب

یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین

آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےیوم دفاع کےموقع پرخصوصی پیغام میں کہا 6ستمبر کا دن یوم دفاع وطن کےنام سےایک نمایاں حیثیت رکھتاہے، آج کے دن افواج نےقوم کےساتھ لڑتے ہوئے دشمن کےناپاک عزائم خاک میں ملادیےتھے۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے یوم دفاع کے موقع پراپنے پیغام میں دوٹوک کہا دنیا جانتی ہےکہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج کا عزم نا قابلِ تسخیر ہے۔ہمارے پر امن اور محفوظ پاکستان کےعزم کو کوئی کمزور نہیں کرسکتا،وطن عزیز کی حرمت اور دفاع ہمارے لئےمقدم ہے اور ارض پاک کے خلاف کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے پرعزم اور مستعدہیں۔آرمی چیف نے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کی خواہش ظاہر کی ساتھ ہی واضح کر دیاکہ پر امن بقائے باہمی کی خواہش کے باوجود ہم وطن عزیز کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیاراور چوکس ہیں۔

آرمی چیف نے اپنے پیغام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کو جس جرات سے ہماری افواج نے شکست دی ،دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے مزید کہا کہ روایتی دہشت گردی کے برعکس ڈیجیٹل دہشت گردی زیادہ خطرناک اور پیچیدہ ہے ۔ملک دشمن عناصر اور غیر ملکی اداروں کے اشتراک نےاسےمزید خطرناک بنا دیا۔ملی یکجہتی کے ساتھ ڈیجیٹل دہشت گردی کےخطرے کا بخوبی مقابلہ کررہے ہیں ،جب تک ہم متحد رہیں گے دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی ۔ ہمیں اختلافات کو بھلا کر ایک متحد قوم کی طرح کام کرنا ہوگا۔

جنرل عاصم منیر نےاپنے پیغام میں مسئلہ کشمیر کےحل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطےکا امن مسئلہ کشمیر کےپرامن حل سے مشروط ہے۔انہوں نےکہاکہ اقوام عالم کو کشمیری عوام کی امنگوں اوراقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمدیقینی بنانا ہوگا۔آرمی چیف نے فلسطینیوں کےحق میں آوازبلند کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت عالمی ضمیر پر ایک سیاہ دھبہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close