Featuredاسلام آباد

7 ستمبر 1965ء کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات و شجاعت کی تاریخ رقم کی، وزیراعظم

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کی لازوال قربانیوں اور پیشہ ورانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 7 ستمبر 1965ء کو پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات، بہادری اور شجاعت کی تاریخ رقم کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عددی تعداد میں کم ہونے کے باوجود، پاک فضائیہ کے بہادر جوانوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے ایم ایم عالم کی یادگار کامیابی کا ذکر کیا، جنہوں نے ایک منٹ کے اندر دشمن کے پانچ طیارے تباہ کر کے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم کو پاک فضائیہ پر فخر ہے اور وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاک فضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری فضائیہ کی قربانیاں اور عزم ہمارے قومی فخر کا باعث ہیں۔

واضح رہے کہ آج ملک بھر میں یوم پاک فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، شہید راشد منہاس کی قبر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقریب کا اہتمام کیا گیا،ائیر وائس مارشل ستارہ امتیاز عامر شہزاد تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، تقریب میں شہید راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس کی بھی شرکت ہوئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close