کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبے میں بد امنی اور چلینجز سے نمٹنے کیلیے تمام سیاسی جماعتوں سے تعاون مانگ لیا۔
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں گورننس کے مسائل ہیں، جس کی بہتری کیلیے کوشاں ہیں، چلینجز سے نمٹنے کیلیے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں ہونے والی بدامنی میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں، دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
مرکزی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر، کمانڈر بلوچستان کور لیفٹینںٹ جنرل راحت نسیم، صوبائی وزرا، اراکین پارلیمنٹ، اعلی سول و عسکری حکام سمیت شہدا کے لواحقین شریک تھے۔
اس موقع پر شرکا نے شہدائے وطن کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اُن کی قربانیوں کو یاد کیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پاکستان کے استحکام کے لئے شہدا کی عظیم قربانیوں کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکتے۔ آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ پاکستان کے لئے ہم سب کو اپنے انفرادی مفادات کی قربانی دینا ہوگی۔
انھوں نے کہا کہ ملک کی بقا کی جنگ میں شہید ہونے والوں کا مرتبہ بہت اعلی و عظیم ہے۔