Featuredکھیل و ثقافت

ایرانی اتھلیٹ قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر ڈس کوالیفائی

پیرس: ایران کے صادق بیت صیا کو پیرا اولمپکس میں جیت کے جشن کے دوران قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر گولڈ میڈل سے محروم کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی اتھلیٹ صادق بیت صیا نے 47.64 میٹر کے نئے پیرا اولمپک ریکارڈ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا تاہم قابلِ اعتراض پرچم لہرانے پر انہیں میڈل سے محروم کردیا گیا جبکہ انکی بھارت کے نودیپ سنگھ جنہوں نے چاندی کا تمغہ جیتا تھا انہیں طلائی میڈل سے نواز دیا گیا۔

ہریانہ سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ پیرا ایتھلیٹ نودیپ سنگھ نے 47.32 کی جیولین تھرو کی تھی۔

عراق کے نخیلاوی ولڈان (40.46) نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

پیرا اولمپک کی قانونی کمیٹی کا کہنا ہے کہ صادق بیت صیا کو غیر مناسب طرز اور جھنڈا دکھانے پر ایونٹ سے باہر کردیا گیا ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close