Featuredدنیا

شام پر صہیونی فضائی حملہ ، 5 افراد جاں بحق 19 زخمی

دمشق: وسطی شام میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔

شام کی حکومتی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ طرطوس اور حما گورنری سمیت دیگر علاقوں میں فوجی مراکز کو نشانہ بنایا گیا جس سے ہلاکتیں ہوئیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ شامی فضائیہ نے کچھ میزائلوں کو مار گرایا، حملوں میں زخمی افراد میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق حملوں سے ہائی وے کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ عمارتوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کام کر رہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملہ شام میں دمشق کے اطراف میں کیا گیا ہے ۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے 15 سے زائد حملے کیے ہیں۔

شامی میڈیا نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے مسیاف شہر کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا ہے۔

شامی میڈیا کے مطابق یہ حالیہ مہینوں میں شام پر ہونے والے سب سے بڑے اسرائیلی حملے ہیں، ان صہیونی حملوں میں سائنسی تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close