Featuredاسلام آباد
گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو ریمانڈ کیلئے آج ضلعی عدالتوں میں پیش کیا جائےگا
گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں کو ریمانڈ کیلئےآج ضلعی عدالتوں میں پیش کیاجائےگا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کےباہر ایف سی اور پولیس کی نفری تعینات ہے،گرفتاررہنماؤں میں بیرسٹر گوہر، شیر افضل مروت سمیت دیگرشامل ہیں۔
ذرائع اسپیکر آفس کے مطابق تمام گرفتاریاں اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت سے کی گئیں، اسلام آباد پولیس نے ایف آئی آر کی کاپی بھی اسپیکر کو بھجوائی،تمام ایم این ایزپرسنگجانی جلسے کے ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔
ذرائع اسپیکر آفس کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق پولیس نے اسپیکر کو ان اراکین پر الزامات سے آگاہ کیا،
اسپیکر ایاز صادق نے پارلیمنٹ کے اندر سے کسی بھی گرفتاری سے منع کیا تھا۔