Featuredپنجاب

پی ٹی آئی رہنماؤں پر کونسی دفعات لگائی گئیں؟ مقدمے کی کاپی سامنے آگئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کیخلاف درج مقدمے کی کاپی سامنے آگئی۔

پی ٹی آئی قیادت کے خلاف اسلام آباد میں پولیس پر حملے، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اور اہلکاروں کو زخمی کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دفعات شامل، پولیس پر حملے اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی دفعات بھی شامل ہیں۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق شعیب شاہین اور عامر مغل کی ہدایت پر کارکنوں نے روڈ بلاک کیا، کارکنوں نے ڈنڈوں اور اور پتھروں سے پولیس پر حملہ کیا، اہلکاروں کو زخمی کرکے اینٹی رائیٹ گن بھی چھین لی گئی، قانون نافذ اداروں پر حملہ کرکے خوف اور دہشت پھیلائی گئی۔

واضح رہے کہ سنگجانی جلسہ میں این او سی کی شرائط کی خلاف ورزی پر 13 پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔ وفاقی پولیس کا پیر کی رات 8 بجے شروع ہونے والا اریسٹ پی ٹی آئی لیڈرشپ آپریشن منگل کی صبح 5 بجے مکمل ہوا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close