چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اپنے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب اور احتساب عدالت کا دائرہ اختیار چیلنج کردیا۔
احتساب عدالت میں آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سید یوسف رضاگیلانی کے وکیل نے کہا کہ ترامیم بحال ہونے کے بعد احتساب عدالت اور نیب کا دائرہ اختیار ختم ہوچکا ہے۔
احتساب عدالت نے یوسف رضاگیلانی کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کردیا۔ احتساب عدالت نے سوال اٹھایا ہے کہ نیب آگاہ کرے کہ توشہ خانہ کیس اس کے دائرہ اختیار میں ہے یا نہیں۔ احتساب عدالت کے جج عابد سجاد نے سماعت چھبیس ستمبر تک ملتوی کردی۔