Featuredسندھ

بیرونی طاقتوں کا بیانیہ بک رہا ہے اور یہاں خریدار اسے خرید رہے ہیں

قائد اعظم کے نقشِ قدم پر چلنے کی ضرورت ہے، گورنر سندھ

کراچی: جہاں دشمن نفرتوں کا بیانیہ پھیلا رہا ہے وہیں ہم یکجا ہو کر دشمن کو بیان دے رہے ہیں کہ ہم ایک ہیں۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 76 ویں برسی پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مزارِ قائد پر حاضری اور فاتحہ خوانی کی۔

گورنر سندھ نے کہا کہ قائد اعظم کے نقشِ قدم پر چلنے کی ضرورت ہے، ملک میں اندرونی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لیے بھی متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ قوم سمجھ رہی ہے کون معیشت کو آگے بڑھا رہا ہے اور کون جیل میں بیٹھ کر نفرت کا بیانیہ آگے بڑھا رہا ہے۔
کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ جہاں دشمن نفرتوں کا بیانیہ پھیلا رہا ہے وہیں ہم یکجا ہو کر دشمن کو بیان دے رہے ہیں کہ ہم ایک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 9 مئی جیسے واقعات پر ہم شرمندہ ہیں، میں نے تاثرات میں لکھا کہ ہم آپ سے شرمندہ ہیں اس لیے کہ 9 مئی جیسے واقعات ہوتے ہیں۔

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کو آگے لے جانے کی کوشش کریں گے، بیرونی طاقتوں کا بیانیہ بک رہا ہے اور یہاں خریدار اسے خرید رہے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ملک کی داخلی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے سب متحد ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ایک منتخب وزیرِ اعلیٰ کی گفتگو کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close