Featuredتجارتسندھ

ملک میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول 12 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک کم ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 10 روپے لیٹر تک کمی ہونے کا تخمینہ ہے۔

حتمی قیمت کا تعین 12 تا 14 ستمبر کی عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔

انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس میں اضافہ بھی حتمی قیمت پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close