Featuredپنجاب

وزیراعلی پنجاب کا اسکول میل پروگرام نجی شعبے کو دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے اسکول میل پروگرام کو نجی کمپنیوں کے حوالے کا فیصلہ کرلیا۔

راجن پور، ڈی جی خان، مظفرگڑھ کے سرکاری اسکولز میں نجی کمپنی دودھ سپلائی کرے گی،محکمہ اسکول ایجوکیشن نےنجی کمپنیوں سےدرخواستیں طلب کرلیں۔

نجی کمپنی دودھ کی سٹوریج، سرکاری اسکولوں میں تقسیم کو بھی مانیٹر کریگی۔بچوں میں دودھ کی تقسیم کو روزانہ تصاویر کے ذریعے ریکارڈ کی جائے گی،کمپنی ہی دودھ پینے والی بچوں کی صحت کو بھی مانیٹر کرے گی۔

اسکول میل پروگرام کیلئے پنجاب حکومت نجی کمپنی کو رقم ادا کرے گی،نجی کمپنی 3 ہزار سے زائد اسکولز میں ہفتے میں پانچ روز دودھ دینے کی ذمہ دار ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close