کراچی: کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے سے متعلق قرارداد پر سندھ اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی بنا دی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن سجاد سومرو نے کے الیکٹرک کا لائسنس معطل کرنے سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں پیش کی تھی، جس پر سندھ اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی بنا دی گئی ہے۔
کمیٹی کے الیکٹرک معاملے کے علاوہ حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گی۔اسپیشل کمیٹی اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی سمیت 11 اراکین پر مشتمل ہوگی جس کے سربراہ فیاض بٹ ہوں گے۔