Featuredاسلام آبادتجارت

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی

اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 13.60 روپے فی لیٹر تک کمی کردی

نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ سے ہوگا جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

حکومت نے عوام کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مسلسل چوتھا تحفہ دیتے ہوئے قیمتوں میں 13.60 روپے فی لیٹر تک کمی کردی۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیاگیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے، نئی قیمتیں اگلے پندرہ روز لاگو رہیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close