ڈپٹی روسی وزیراعظم الیکسی اوورچوک دو رزوہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے۔
ذرائع کے مطابق دوطرفہ دورے میں روسی ڈپٹی وزیراعظم کے ہمراہ ایک وفد بھی اسلام آباد پہنچےگا، روسی ڈپٹی وزیر اعظم وفد کے ہمراہ پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ سے ملے گا۔ روسی ڈپٹی وزیر اعظم الیکسی اوورچوک وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی دعوت پر پاکستان آ رہے ہیں۔
دوسری جانب امریکی انڈر سیکرٹری جان باس وفد کے ہمراہ تین روزہ روزہ دورے پر پاکستان آئےہیں ۔ پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ بھی ان کے ہمراہ ہیں ۔ جان باس پاکستان کی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے ، جن میں دوطرفہ امور اور خطے کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر بات ہو گی۔