Featuredسندھ

بے نظیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رینجر انسپکٹر شہید

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع بے نظیر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے رینجرز انسپکٹر شاہ رخ خان کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید رینجرز انسپکٹر شاہ رخ خان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فرائض کی ادائیگی کے دوران اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شہادت کا اعلیٰ ترین رتبہ پایا۔

محسن نقوی نے شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس غم کی گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم ایسے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close