Featuredپنجاب

لاہور:21 ستمبر کو پی ٹی آئی جلسے سے پہلے پولیس کا کریک ڈاؤن

پاکستان تحریک انصاف کے 21 ستمبر کے جلسے سے قبل پولیس کا کریک ڈاؤن شروع ہوگیا۔

پولیس نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی امتیاز وڑائچ کو گرفتار کرلیا، پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے جلسے کے انتظامات کے سلسلے میں 27 رکنی کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا۔‏صدر لاہور شیخ امتیاز محمود اور سیکرٹری جنرل اویس یونس نے رکنی کمیٹی کا اعلان کیا۔

اطلاعات کے مطابق 27 رکنی کمیٹی میں شامل منتظمین لاہور جلسے کا تمام تر انتظامات کے زمہ دار ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف نے 21 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست دے رکھی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close