Featuredاسلام آباد
بانی پی ٹی آئی کے سابق چیف سیکیورٹی افسر عمر سلطان واپس گھر پہنچ گئے
بانی پی ٹی آئی کے لاپتہ سابق چیف سیکیورٹی افسر عمر سلطان اپنے گھر پہنچ گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے بازیابی کا کیس نمٹا دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کےچیف جسٹس عامر فاروق نے عمرسلطان کی بازیابی کی درخواست پرسماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل فیاض کندوال نے عدالت کو بتایا کہ عمر سلطان گھر واپس آگئے ہیں، تاہم طبیعت ناساز ہونےکی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔
چیف جسٹس نے شہری کی واپسی پر کہا کہ اب آپ کیا چاہتے ہیں؟ وکیل درخواست گزار نے آزادانہ تحقیقات کی درخواست کی اور آگاہ کیا کہ ایف آئی آر درج ہو چکی ہے۔ عدالت نے آزادانہ تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔