Featuredخیبر پختونخواہ

سرکاری افسران اصلاح کرلیں ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عہدوں پر براجمان لوگوں کی ذمہ داری ہے عوام کو ریلیف دینا ہے۔ سرکاری افسران اصلاح کرلیں ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں۔ جتنے بھی ہمارے افسران ہے انھوں نے عوام کو ریلف دینا ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخواعلی امین گنڈا پورنے پورٹل کا افتتاح کر دیا، علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پورٹل پر شہری اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں، جب تک عوام اور حکومت میں رابطہ نہیں ہو گا تو مسائل کیسے حل ہوں گے۔ اس پورٹل کے ذریعے سزا اور جزا کا عمل بھی بہتر ہوگا، اگرکوئی افسرشکایت کے ازالے میں ناکام ہوتا ہے،تو شکایت اوپر دیگر افسران کوجائے گی۔

تقریب سے خطاب میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عوام کو اختیار دے رہے ہیں، اختیار سے ہی مسائل حل ہوں گے، حکومت کی اصل ٹیم عوام ہیں، عوام کے ٹیکس کے پیسوں سےہی سارے کام ہورہے ہیں۔ اگر آپ کے علاقے میں کوئی کام ہو رہا ہے تو خود جا کر اسکی کوالٹی چیک کریں۔ عوام نےہمیں ووٹ دے کر منتخب کیا آج ہم وہی اختیار عوام کے حوالے کر رہے ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ضم قبائلی اضلاع میں غیر قانونی مائننگ ہورہی ہے، مائننگ کا اختیار سب سے پہلے قبائلی عوام کو دیاجائے گا، وفاقی حکومت کا رقم ادائیگی پر پہلے سے اعتراض ہے، بہت سی چیک پوسٹوں کو ختم کرنے جارہے ہیں، امن وامان کی صورت حال کیلیے جرگہ سسٹم بحال کررہے ہیں، علاقے کے مشران کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ جو بھی پروگرام ہوتا ہے ان میں لوگوں کو دعوت دی جاتی ہے، کوئی ایسی وجہ نہیں کہ قومی ترانے سے کوئی اشو تھا، افغان کونسل نے اپنی وضاحت جاری کردی ہے، افغان حکومت نے اپنے ترانے سے بھی موسیقی کو ختم کیا ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close