Featuredاسلام آباد
روسی نائب وزیراعظم کی 2 روزہ دورے پر پاکستان آمد
روسی فیڈریشن کے نائب وزیراعظم الیکسی اوورشیپ پاکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے۔ معزز مہمان اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں اور پاکستانی ہم منصب کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے۔
پاکستان پہنچنے پر وزارت خارجہ حکام اور روس میں پاکستان کے سفیر نے نائب وزیراعظم الیکسی اوورشیپ کا استقبال کیا۔ ایک اعلیٰ سطح کے وفد بھی روسی نائب وزیراعظم کے ہمراہ ہے۔ معزز مہمان کو دورہ پاکستان کی دعوت ان کے ہم منصب اسحاق ڈار نے دی تھی۔
روسی نائب وزیراعظم دورے کے دوران صدرآصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے جس میں دوطرفہ تجارت اور معاشی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی جائے گی۔ آج دونوں ممالک کے نائب وزرائے اعظم کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوں گے جس کے بعد شام کو دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی جائے گی۔ مذاکرات میں پاک روس ریل اور روڈ روابط کے فروغ پر بات ہوگی۔