Featuredدنیا

لبنان کا دارالحکومت بیروت ایک بار پھر متعدد دھماکوں سے گونج اُٹھا

پیجر ڈیوائسز کے بعد واکی ٹاکیز میں بھی دھماکے، 14 افراد شہید

بیروت: پیجرز دھماکوں میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ میں شریک دیگر کارکنان کے واکی ٹاکیز بھی دھماکے سے پھٹ گئے

واکی ٹاکیز دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد شہید اور 450 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، نماز جنازہ میں شامل متعدد افراد کے واکی ٹاکیز دھماکے سے پھٹ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق یہ دھماکے گھروں، کاروں اور نماز جنازہ کے مقام پر پہ در پہ ہوئے۔ یہ دھماکے اپنے ساتھیوں کی نماز جنازہ میں شریک حزب اللہ کے کارکنان کے زیر استعمال واکی ٹاکیز میں ہوئے۔ علاوہ ازیں کئی گھروں میں بھی دھماکے ہوئے۔

ان دھماکوں کے نتیجے میں متعدد گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی اور 450 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جب کہ اب تک 14 افراد شہید ہوئے۔
درجنوں زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ سڑکوں پر ایمبولینسیں سائرن بجاتی دوڑتی نظر آرہی ہیں۔

لبنان کی حکومت اور حزب اللہ نے واکی ٹاکیز دھماکوں کی ذمہ داری بھی اسرائیل پر عائد کی ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب لبنان میں حزب اللہ کے رہنماؤں اور کارکنان کے زیر استعمال 3 ہزار سے زائد پیجرز یکے بعد دیگرے دھماکوں سے پھٹ گئے جس میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ تین ہزار سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close