امریکی سینٹرل بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کے بعد گولڈ کی قیمت نئی بلندی پر پہنچ گئی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ کےبعد ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونا ایک دن بعد پھر مہنگا ہوگیا ہے۔
آج مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 800 روپے بڑھکر 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی ریکارڈ سطح پر جاپہنچی ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام کےسونےکے بھاؤ 685 روپے کے اضافے سے 230195 روپے ہوگئی،گزشتہ روز سونےکی قیمت میں 3 سوروپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونےکے دام 8 ڈالر بڑھ کر 2577 ڈالر پر ریکارڈ کئے گئے۔