Featuredدنیا

جب تک غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوتی اسرائیل پر حملے جاری رکھیں گے

اسرائیل نے سرخ لکیر کو پار کرکے جنگ کا اعلان کر دیا ، سید حسن نصراللہ

بیروت: پیجرز دھماکوں کے ذریعے اسرائیل نے ایک منٹ میں 4 ہزار سے زائد افراد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا

لبنان میں پیجرز حملوں کی لہر کے بعد بذریعہ ویڈیو لنک پہلا عوامی خطاب کرتے ہوئے سید حسن نصراللہ نے کہا کہ دشمن نے ان حملوں کے ذریعے تمام حدوں، اصولوں اور سرخ لکیروں کو پار کرکے جنگ کا اعلان کردیا ہے۔

انہوں نے پیجرز دھماکوں کو قتل عام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے ایک منٹ میں 4 ہزار سے زائد افراد کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، ان دھماکوں میں کم از کم 37 افراد شہید اور تین ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ہم نے ان دھماکوں کی تحقیقات کررہے ہیں، ان حملوں سے ہمیں شدید دھچکا پہنچا لیکن حزب اللہ کی مواصلاتی رابطوں کی صلاحیت برقرار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوتی اسرائیل پر حملے جاری رکھیں گے، شمالی اسرائیل کے رہائشی جو تشدد کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں انہیں واپس نہیں آنے دیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close