راولپنڈی پولیس نے مختلف اضلاع سے گاڑیاں چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں برآمد کرلیں۔
پولیس کےمطابق ارشد نامی ملزم کو تھانہ صدر واہ کی پولیس نےگرفتارکیا،ترجمان کےمطابق گرفتارملزم سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کی چار گاڑیاں برآمد کی گئیں۔
صدر واہ پولیس نے پٹرولنگ کےدوران مشکوک گاڑی کو روک کرچیک کیا جو ضلع وہاڑی سے چوری شدہ نکلی،جس کے بعد ملزم کوگرفتار کیا گیا،دوران تفتیش مزید تین گاڑیاں بھی برآمد کی گئیں۔
پولیس کے مطابق ملزم ارشد نے گاڑیاں وہاڑی، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور روات سے چوری کی تھیں۔