Featuredپنجاب

لاہور انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ایس او پیز کے ساتھ جلسے کی اجازت دے دی

لاہور : جلسے کے لیے یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کو جلسے میں سخت زبان پر معافی مانگنا ہوگی

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو کل ایس او پیز کے ساتھ لاہور میں جلسے کی اجازت دے دی، تاہم جلسے کے ضوابط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو 8 ستمبر کے جلسے میں سخت زبان استعمال کرنے پر معافی مانگنا ہوگی۔

لاہور انتظامیہ نے تحریک انصاف کو کل قواعد و ضوابط کے ساتھ جلسے کی اجازت دے دی، نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کو سہ پہر 3 بجے سے شام 6 بجے تک جلسہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلیٰ کے پی کو 8 ستمبر کے جلسہ میں سخت زبان استعمال کرنے پر معافی مانگنا ہوگی، جلسہ کی سیکیورٹی آرگنائزرز کے ذمہ ہوگی۔

 

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close