Featuredپنجاب

ملک میں جمہوریت کے سوا کچھ نہيں چلے گا، عوام کچھ قبول نہیں کریں گے : پی ٹی آئی چیئرمین

ایک شخص کو مسلط کرنے کےلیے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے ، لطیف کھوسہ

لاہور: عوام کو عوام سے نہيں لڑوانا، ادارے کو ادارے سے نہيں لڑوانا، خدارا ہوش کے ناخن لیں۔

کاہنہ میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے سوا کچھ نہيں چلے گا، عوام کچھ قبول نہیں کریں گے، عوام کی آواز سنو، نقارہ خدا کو سمجھو، راستے بند نہ کرو، راستے نکالو۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام کو عوام سے نہيں لڑوانا، ادارے کو ادارے سے نہيں لڑوانا، خدارا ہوش کے ناخن لیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ ایک شخص کو مسلط کرنے کےلیے آئینی ترمیم کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے۔

کاہنہ میں پی ٹی آئی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ پچھلے ہفتے شب خون مارنے کی کوشش کی گئی، اس میں ناکامی ہوئی تو آرڈیننس کے ذریعے کھیل کھیلا گیا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 8 فروری کو جو فریب ہوا اس کی بنیاد پر جھوٹی حکومت قائم کی گئی اور یہ جھوٹی حکومت آئین میں ترامیم کر رہی ہے اس کےخلاف کھڑا ہونا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا کہ آپ راستے بند کرکے بھی لوگوں کو جلسے میں آنے سے نہ روک سکے، اڈيالہ جیل جاکر معافی مانگو۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا حقیقی آزادی کےلیے لڑنا ہے، عدلیہ کا ساتھ دینا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close