Featuredاسلام آباد

عمران خان نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا، ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمنی چالان تیار کرلیا۔ چالان میں تعزیرات پاکستان اور انسداد بدعنوانی ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

چالان کے مطابق ملزمان نے سعودی عرب سے ملنے والے بلگری جیولری سیٹ میں خرد برد کی۔ ملزمان نے سعودی عرب سے ملنے والے بلگری جیولری سیٹ میں خرد برد کی، بانی پی ٹی ائی نے اہلیہ کے لئے جیولری سیٹ انتہائی کم قیمت پر توشہ خانہ سے لیا، ملزمان نے ریاست کو ملے تحائف میں خیانت کی،خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا۔

چالان کے متن کے مطابق بانی پی ٹی ائی نے 3کروڑ28لاکھ51ہزار3سو کا ناجائز فائدہ اٹھایا، دونوں ملزمان پہلے بھی اسی نوعیت کے مقدمے میں سزایافتہ ہیں، ایف آئی اے کے چالان میں 24گواہان کی حتمی فہرست بھی شامل ہے۔ استدعا کی گئی ہے کہ گواہان کے بیانات دفعہ 161کے تحت ریکارڈ کئے،عدالت سمن جاری کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close