Featuredسندھ

یکم تا 7 اکتوبر غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کا ہفتہ منایا جائے گا : جماعت اسلامی

کراچی: حکومت  7 اکتوبر کو سرکاری طور پراحتجاج کا اعلان اور عوام سے سڑکوں پر نکلنے کے اپیل کرے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ملک بھر میں یکم تا 7 اکتوبر ہفتہ یکجہتی غزہ منانے کا اعلان کردیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ غزہ پر حالیہ جارحیت و دہشتگردی کے ایک سال مکمل ہونے پر جماعت اسلامی کے تحت پورے ملک میں یکم تا 7 اکتوبر اہل غزہ و فلسطین سے اظہار یکجہتی کا ہفتہ منایا جائے گا، 6 اکتوبر کو کراچی میں عظیم الشان اور تاریخی ”غزہ ملین مارچ“ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر اسلام آباد میں مارچ ہوگا اور پورے ملک میں 12 بجے دن عوام اور ہر شعبہ زندگی وطبقے سے وابستہ افراد سڑکوں پر نکل کر اسرائیل کے خلاف بھرپور احتجاج کریں گے، ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ وہ بھی 7 اکتوبر کو سرکاری طور پراحتجاج کا اعلان اور عوام سے سڑکوں پر نکلنے کے اپیل کرے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close