Featuredپنجاب

پنجاب اسمبلی میں قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر افغان قونصل جنرل کیخلاف قرارداد منظور

افغان قونصل جنرل کے رویے اور ہٹ دھرمی کے خلاف قرارداد پیش کی

لاہور: پنجاب اسمبلی میں قومی ترانے کا احترام نہ کرنے والے افغان قونصل جنرل کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں حکومتی رکن امجد علی جاوید نے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے پر افغان قونصل جنرل کے رویے اور ہٹ دھرمی کے خلاف قرارداد پیش کی۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ اففان قونصل جنرل کی جانب سے پاکستان کے قومی ترانے کا احترام نہ کرنے کی مذمت کرتا ہے اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ اس معاملے پر افغانستان سے احتجاج کیا جائے۔

قرارداد میں لکھا گیا کہ وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ افغان حکومت کو پاکستانی عوام کے جذبات سے آگاہ کرے۔ پنجاب اسمبلی نے قرادداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close