تهران: ہم جنگ نہیں چاہتے، یہ اسرائیل ہی ہے جو ایک وسیع تنازع کو جنم دینا چاہتا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، یہ اسرائیل ہی ہے جو ایک وسیع تنازع کو جنم دینا چاہتا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا ہے کہ اسرائیل حزب اللّٰہ کی حمایت میں ایران کو تنازع میں شامل کرنے کے لیے اکسا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران ہر اس گروپ کا دفاع کرے گا جو اپنے حقوق اور خود کا دفاع کر رہا ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران امن سے رہنا چاہتا ہے، ہم مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کا سبب نہیں بننا چاہتے کہ اس تنازع سے نکلنا ناممکن ہو گا۔
دوسری جانب حزب اللّٰہ کے مواصلاتی آلات پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایران میں پاسداران انقلاب نے تمام اراکین کو مواصلاتی آلات کے استعمال سے روک دیا ہے۔
حزب کے مواصلاتی آلات پر حملوں کے بعد ایران محتاط ہو گیا ہے، ایران میں موجود تمام آلات کا معائنہ جاری ہے۔
ایک سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ صرف مواصلاتی آلات ہی نہیں بلکہ تمام آلات کا معائنہ کرنے کے لیے ایک بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔