کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے علاقے میں پولیس موبائل پر دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت خالق شہد تھانےپولیس موبائل گشت پر تھی، بی ڈی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئیں۔ پولیس نے جائےوقوعہ کو گھیرےمیں لے لیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت قدیر، محمد خلیل اور دین محمد کے نام سے ہوئی۔ ایک زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔
پولیس،حکام کے مطابق دھماکاریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا، دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔ کوئٹہ دھماکے سےپولیس موبائل اور رکشے کو نقصان پہنچا۔
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ واقعہ مشرقی بائی پاس پر پیش آیا، دہشت گردی کے اس حملے میں،پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا، بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں شواہد اکٹھے کررہی ہیں، واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔