Featuredاسلام آباد

پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے،صدر مملکت

صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے چین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ پاکستان محفوظ،پائیدار اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کے لیے پرعزم ہے۔

بیجنگ میں عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ فورم سے ویڈیو لنک خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ مؤثر اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کیلئے پائیدار انفراسٹرکچر ضروری ہے۔ پاکستان میں خواتین کے لیے خصوصی پنک بسیں متعارف کرائی گئی ہیں۔ دیہی علاقوں کی سڑکوں تک رسائی بانوے فیصد ہونا نمایاں بہتری ہے ۔

صدر آصف زرداری نے کہا کہ سڑکوں تک رسائی میں اضافہ دیہی آبادی کو بنیادی سہولیات کی فراہمی بہتر بنانے میں مددگارہوگا۔ پاکستان کو بنیادی ڈھانچے کی دیکھ بھال اور موسمیاتی تبدیلی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ پانچ سال میں سیلاب،بارشوں نے ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچایا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان رکن ممالک کے درمیان پائیدار ٹرانسپورٹ تعاون کا حمایتی ہے۔ آصف زرداری نے چینی ہم منصب شی چن پنگ کی قیادت میں منصوبوں کو بھی سراہا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close