کراچی: اسرائیلی وزیر اعظم غزہ میں جارحیت بڑھاکرفلسطینی علاقوں پرقبضہ کررہا ہے
غزہ میں جاری مظالم پر سندھ ہائیکورٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے متعلق درخواست دائر کردی گئی۔
سندھ ہائیکورٹ میں اسرائیلی وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے متعلق درخواست سہیل حمید ایڈووکیٹ نے دائر کی۔
دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ نیتن یاہو نے غزہ میں 15 ہزار بچوں سمیت 41 ہزار سے زائد فلسطینیوں کا قتل عام کیا۔ اسرائیلی وزیر اعظم غزہ میں جارحیت بڑھاکرفلسطینی علاقوں پرقبضہ کررہا ہے۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، فریقین کو یو این جنرل اسمبلی اور سیکیورٹی کونسل میں آواز اٹھانے کا حکم دیا جائے اور نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کی جائے۔
درخواست میں وزارت خارجہ، سیکریٹری کابینہ اور اقوام متحدہ کو فریق بنایا گیا ہے۔