Featuredدنیا

اسرائیل حزب اللہ اور حماس کے خاتمے تک لبنان اور غزہ پر حملے جاری رکھے گا : نیتن یاہو

نیویارک: اسرائیلی وزیر اعظم نے غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی نہیں ہو گی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں متعدد ممالک کے سربراہوں کی جانب سے اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ وہ پوری قوت اور طاقت کے ساتھ حزب اور حماس کے خاتمے کے لیے لبنان اور غزہ پر حملے جاری رکھیں گے، اور یرغمالیوں کی رہائی تک جنگ جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ لبنان میں گزشتہ 4 روز سے اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 6 سو سے زائد ہو گئی ہے جبکہ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close