Featuredپنجاب

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، دفعہ 144 نافذ، سڑکیں کنٹینرز لگا کربند

پی ٹی آئی نے لیاقت باغ میں احتجاج کا اعلان کیا تو پولیس نے لیاقت باغ راولپنڈی کو ہی سیل کر دیا۔ آج میٹرو بس سروس معطل رہے گی۔ اسلام آباد ایکسپریس وے کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے اور پولیس کے دستے فیض آباد کے مقام پر ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر لیاقت باغ کو سیل کر دیا گیا ۔ راولپنڈی شہر میں داخل ہونے والے تمام پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں۔ ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کی 4کمپنیاں مانگ لیں۔

جلسے کی اجازت نہ ملنے پر گزشتہ روز سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا تھا کہ اگر ہمیں لیاقت باغ پنڈی میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو پھر اسی جگہ پر احتجاج کریں گے۔ پی ٹی آئی قیادت نے پی ٹی آئی کی کارکنان کو 2 بجے لیاقت باغ پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلی کے پی بھی راولپنڈی احتجاج میں شرکت کرینگے، وزیراعلی علی امین گنڈا پور احتجاج کی قیادت کریں گے، پی ٹی آئی قیادت قافلوں کی صورت میں لیاقت باغ جائے گی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے آج ہونے والے احتجاج کے اعلان کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی بھر میں آج موبائل سروس معطل رہے گی۔ موٹر وے ایم ون ایم ٹو کو بھی بند رکھا جائے گا جبکہ چکری، باہتر، ٹیکسلا، اے ڈبلیو ٹی سے بھی شاہراوں کو بند کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکومت پنجاب نے راولپنڈی ڈویژن میں 2 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی، رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ راولپنڈی ڈویژن میں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اورایسی تمام سرگرمیوں پرپابندی عائدکرنے کیلئے دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔

نوٹفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق ہفتہ 28 ستمبراور اتوار 29 ستمبر کو ہوگا، راولپنڈی ڈویژن کےچاروں اضلاع راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں دفعہ 144 نافذ ہوگی۔

ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی 6 کمپنیاں تعینات ہونگی، ہتھیاروں سے لیس شرپسند عناصر کا راولپنڈی آمد کا اندیشہ ہے،،امن وامان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close