Featuredپنجاب

عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کروانے کیلئے چیف الیکشن کمشنر سے جواب طلب

لاہورہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کیلئے دائر درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم جاری کیا۔ تحریری حکم میں کہا گیا کہ آئندہ سماعت پر چیف الیکشن کمشنر جواب جمع کروائیں۔ نے کیس کی مزید سماعت چار اکتوبر کو ہوگی ۔

درخواست،میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بنچ کا وضاحتی اور تفصیلی فیصلہ آچکا ہے۔ عدالت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرواتے ہوئے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close