Featuredسندھ

حسن نصراللہ کی شہادت پر کراچی سمیت ملک بھرمیں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

مجاہد اسلام سید حسن نصر اللہ امت مسلمہ کا فخر تھے

کراچی:  حزب اللہ  سربراہ سید حسن نصراللہ کی مظلومانہ شہادت کے خلاف پاکستان بھرمیں احتجاجی  ریلیاں اور مظاہرے کیئے گئے

کراچی میں سید حسن نصراللہ کی شہادت  پر احتجاجی ریلی نمائش چورنگی سے نکالی گئی، ریلی کے شرکاء امریکہ و اسرائیل کیخلاف فلک شگاف نعرے لگا رہے تھےجبکہ ہاتھوںمیں حزب اللہ اور فلسطین کے پرچموں سمیت شہید حسن نصراللہ کی تصاویر اٹھارکھی تھیں ۔

رپورٹ کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور ملتان اورملک بھر کے چھوٹےبڑے شہروں ، قصبوں اور دیہاتوںکی طرح وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھی احتجاجی ریلی آبپارہ چوک سے امریکی سفارت خانے تک نکالی گئی۔

لاھور میں اسمبلی ہال سے امریکی قونصلیٹ تک شہید راہِ قدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں مرکزی خطاب مجلس وحدت مسلمین کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر حسن عارف نے کیا۔ ریلی میں اہلِیانِ لاہور نے بھرپور شرکت کی اور سیدِ مقاومت کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔

اسلام آباد میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے احتجاجی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ جو اللہ کی راہ میں قتل کر دیئے جائیں ان کے بارے گمان نہ کرنا کہ وہ مر گئے ہیں۔ بلکہ وہ زندہ ہیں اور اپنے رب سے رزق پاتے ہیں، وہ سب خوش ہیں۔ میرا دل بہت رنجیدہ ہے، لیکن یہ بہت بڑی کامیابی ہے، سب نے جنگ ختم کرنے کا کہا لیکن سید نے کہا جب تک غزہ پر جنگ بندی نہیں ہوتی وہ اسرائیل پر حملے نہیں روکیں گے، اسرائیل جس مقاومت کے محاصرے میں پھنس چکا ہے اور وہ اپنے خاتمے تک نہیں نکل سکتے، امریکہ و اسرائیل ہم سب مسلمانوں کا دشمن ہے اور ہم اس اسلام کے اذلی دشمن کی دشمنی سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے ہمارے جسموں کو چھلنی کر دیا جائے، ہم اپنے رہبر عظیم کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے میدان میں ہر وقت حاضر ہونگے۔

کراچی میں ریلی امریکی قونصلیٹ کے قریب پہنچی تو پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی ۔ شیلنگ سے کئی لوگوں کی حالت غیر ہوگئی۔

ترجمان ایم ڈبلیو ایم کا کہنا ہے کہ شیلنگ اور لاٹھی چارج سے ریلی کے کئی شرکا زخمی ہوئے اور کئی کو حراست میں بھی لیا گیا۔

ریلی کے شرکا نے زیر حراست مظاہرین کی رہائی کے لیے دھرنا دیا اور نماز مغربین بھی وہیں ادا کیا۔ کامیاب مذاکرات کے بعد پولیس نے تمام افراد کو رہا کردیا۔

ریلی میں موجود رہنمائوں نے مظلومین غزہ کی حمایت میں نکالی گئی پرامن ریلی پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سید حسن نصر اللہ مجاہد اسلام اور امت مسلمہ کا فخر تھے۔ ان کی شہادت کے غم میں نکالی گئی ریلی پرپولیس کی شیلنگ شرمناک ہے۔

رہنماؤں نے کہا سندھ حکومت نے واضح کر دیا ہے کہ وہ مظلومین غزہ کی بجائے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہے۔ پرامن احتجاج پر شیلنگ اور نوجوانوں کی گرفتاریوں کا مقصد یہود ونصاریٰ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close