Featuredدنیا

بیروت پر اسرائیل کے تازہ حملوں میں مزید 105 شہری شہید

 بیروت : حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد بھی بیروت پر اسرائیلی حملے جاری مزید 105 شہری شہید ہوگئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران لبنان کی وادی بقاع عین الدلب سمیت دیگر علاقوں میں اسرائیلی فورسز کی بمباری میں 105 افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل فوج بھاری جنگی ہتھیاروں اور اسلحے بردار گاڑیوں کے ہمرا ہ لبنان کی سرحد کی جانب پیش قدمی کررہی ہے جس سے بڑے زمینی حملے کا امکان ہے۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے 120 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ یمن میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 4 افراد شہید اور 29 زخمی ہوئے۔دوسری جانب غزہ پر بھی اسرائیلی حملوں میں مزید 28 فلسطینی شہید ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close