ماسکو میں پاک روس بزنس فورم کا اجلاس آج ہوگا۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے۔
بزنس فورم میں 60 پاکستانی کمپنیاں شامل ہیں۔فورم کے دوران بزنس ٹو بزنس سرگرمیاں ہوں گی۔ وفاقی وزیر سرمایہ کاری عبدالعلیم خان پہلے سیشن سے خصوصی خطاب بھی کریں گے ۔ عبدالعلیم خان کی روس کے وزیر صنعت و تجارت سے بھی ملاقات ہوگی۔
ماسکو چیمبر آف کامرس اور بزنس ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے۔ تین روزہ دورے کے دوران عبدالعلیم خان کاروباری شخصیات اورمختلف وزرا سے ملاقاتیں کریں گے۔
وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ وہ دونوں ملکوں کی کاروباری شخصیات کو ایک دوسرے کے نزدیک لانا چاہتے ہیں۔ باہمی سرمایہ کاری اور سہولیات دیکر پاک روس کاروبار کا فروغ چاہتے ہیں۔