Featuredدنیا

اسرائیل نے لبنان میں اپنی بری فوج جنوبی علاقوں میں اتار دی

صرف اس وقت محدود کارروائیاں میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچوں کا خاتمہ کیا جائے گا

تل ابیب: اسرائیل کی بری فوج 18 سال بعد لبنان میں داخل ہو گئی ، اس سے قبل 2006 میں اسرائیلی فوج  لبنان میں داخل ہوئی تھی

اسرائیلی میڈیا کے مطابق ملک کی بری فوج جنوبی لبنان میں مضافاتی علاقے الضاحیہ میں داخل ہوگئی اور 3 دیہاتوں اللیکی، حارہ حریک اور برج البراجنہ کو خالی کروالیا جب کہ لبنانی فوج سرحد سے 5 کلومیٹر دور پیچھے ہٹ گئی۔

اسرائیلی بری فوج نے ان دیہاتوں میں حزب للہ کے زیر استعمال عمارتوں اور انفرا اسٹریکچر کو نشانہ بنایا اور اس دوران فضائیہ کے طیارے مدد کے لیے فضا میں اُڑتے رہے۔

اسرائیلی فضائیہ کے جنگی طیاروں اور بری فوج کے ٹینکوں نے شدید بمباری کی اور شہریوں کو مخصوص علاقوں میں سفر سے بھی روک دیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نارتھن ایروز نامی ملٹری آپریشن جنوبی لبنان میں صرف حزب اللہ کے اہداف تک محدود رہے گا اور حالات کے قابو میں آنے تک جاری رہے گا۔

ادھر امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیل کے بقول اس وقت محدود کارروائیاں کی جا رہی ہیں رہے ہیں جس میں حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close