Featuredاسلام آباد

بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورتحال پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سیکیورٹی صورت حال پر سیاسی جماعتوں کواعتماد میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔

اسپیکر ایاز صادق نے دو اکتوبرکو پارلیمانی لیڈرز کو مدعو کرلیا ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کامشترکہ اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،مشترکہ اجلاس میں سیکیورٹی ادارے بریفنگ دیں گے۔

اجلاس میں سیاسی رہنماؤں سے سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلئے رائے لی جائے گی۔ پارلیمانی رہنماؤں کی مشاورت لائحہ عمل بھی تیار کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close