Featuredدنیا

ایران نے حسن نصراللہ اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے جواب میں اسرائیل پر سیکڑوں بیلسٹک میزائل فائر کردیے

اسرائیلی فوج میڈیا پر سنسر شپ کے ذریعے اپنے نقصان کو چھپا رہی ہے ، ایرانی پاسداران

تہران: میزائل حملے میں مبینہ طور پر تل ابیب کے مرکز میں واقع اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائلوں نے نیٹزارم کوریڈور پر واقع اسرائیلی ٹینکوں کو بھی نشانہ بنایا۔

نیٹزارم کوریڈور شمالی غزہ کو جنوب سے الگ کرنے کے لیے اسرائیلی حملے کے ابتدائی دنوں میں قائم کیا گیا تھا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج میڈیا پر سنسر شپ کے ذریعے اپنے نقصان کو چھپا رہی ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ 180 کے قریب میزائل داغے گئے جن میں سے بیشتر کو روک دیا گیا، میزائل حملے میں دو افراد معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ میزائل حملے میں تل ابیب میں موجود تین فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، ایران نے پہلی بار نئے فتح ہائپرسونک بیلسٹک میزائلوں کا بھی استعمال کیا۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close