تل ابیب : اسرائیلی وزیر خزانہ بیزالیل سموترخ نے تل ابیب پر میزائل حملے پر ردعمل دیا اور کہا کہ تہران اس لمحے پر پچھتائے گا۔
عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے میزائل کا ہدف اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب تھا، جس کے بعد پورے اسرائیل میں سائرن بجنے لگے۔
مزاحمتی تنظیموں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللّٰہ سربراہ حسن نصر اللّٰہ کو مختلف اوقات میں اسرائیل کی طرف سے نشانہ بنائے جانے کے بعد تہران نے ردعمل دیا اور اسرائیل پر 400 میزائل فائر کیے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھمکی آمیز بیان میں اسرائیلی وزیر خزانہ نے کہا کہ غزہ، حزب اللّٰہ اور لبنانی ریاست کی طرح ایران بھی اس لمحے پر پچھتائے گا۔
دوسری طرف اسرائیل پر ایران کے حملے کی خبر سامنے آتے ہی امریکی صدر جو بائیڈن نے قومی سلامتی ٹیم کی میٹنگ طلب کرلی ہے۔