Featuredدنیا

ایران کے صہیونی ریاست پر حملے کے بعد بیروت، غزہ اور تہران میں جشن

عوام نے سڑکوں اور شاہراہوں پر جمع ہوکر “اللہ اکبر” کے نعرے لگائے

تہران: ایرانی عوام نے سڑکوں پر نکل کر امریکا اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ایرانی پاسداران انقلاب کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے زبردست میزائل حملے کے بعد بیروت، غزہ اور تہران میں عوام جشن مناتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے۔

میزائلوں کی اکثریت نے اپنے مطلوبہ اہداف کو نشانہ بنایا جس سے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

دارالحکومت تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں میں بھی عوام نے گھروں سے نکل کر جشن منایا۔ شہریوں نے سڑکوں اور شاہراہوں پر جمع ہوکر “اللہ اکبر” کے نعرے لگائے۔

ایرانی عوام نے سڑکوں پر نکل کر امریکا اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ایرانی پاسداران انقلاب کا شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک فوٹیج میں غزہ میں فلسطینیوں کو بھی ایرانی میزائل حملے کا جشن مناتے دیکھا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close