Featuredاسلام آباد

ایران اسرائیل تنازعہ، پاکستان کے لیے لمحہ فکریہ؟

مڈل ایسٹ کرائسز اس وقت عروج پر پہنچ چکا ہے،چند ہی دنوں میں اسرائیل نے جنگ کو تقریباً سارے مڈل ایسٹ میں پھیلا دیا ہے اور اِس وقت حالات تیزی سے ایک بڑے عالمی کرائسز کی طرف بڑھ چکے ہیں

اسرائیل نےفلسطین میں تباہی مچانے کے بعد انتہائی چالاکی سے جنگ دوسرے مسلم ممالک تک پہنچا دی ہے اس میں وہ اس لئے کامیاب ہوتا چلا جا رہا ہے کیونکہ اسرائیلی افواج انتہائی طاقت ور اور جدید ترین اسلحہ سے لیس ہیں جبکہ وہ مسلم ممالک جن پر وہ حملہ آور ہے وہ اسرائیل کے سامنے عسکری لحاظ سے بے بس اور کمزور نظر آتے ہیں

اسرائیل اور مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کسی بھی ملک کی سلامتی کے لئے مضبوط ترین افواج کی نا گذریت ثابت کرتی ہیں اور یہ امر اجاگر کرتی ہیں کے مضبوط افواج ہی ملکی سالمیت اور دفاع کی ضامن ہیں

دشمن کو پاکستان کے حوالے سے اس بات کا ادراق ہے کے اگر پاکستان کو بھی خدا نخواستہ کوئی نقصان پہنچانا ہے تو افواج پاکستان کو اندرونی طور پر کمزور کرنا ہوگا کیونکہ جب تک افواج مضبوط ہیں کوئی پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا اور اِسی لیے آپکو افواج پاکستان کے خلاف ایک منظم اور مذموم ایجنڈا، جو کے بیرونی ایماء پر اندرونی سہولتکاروں کی مدد سے چلایا جا رہا ہے اس وقت نظر آ رہا ہے

اس خطرناک اور مذموم ملک دشمن ایجنڈے کو ہر پاکستانی کو بھی اچھی طرح سمجھنا ہوگا اس سے پہلے دیر ہو جائے – اپنی افواج کو مضبوط بنائیں اور دشمن کی چال کو سمجھیں – فلسطین، لبنان، شام، یمن اور اب ایران کی مثال ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونی چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close