Featuredاسلام آباد

حکمران چاہتے ہیں کہ لوگوں کو اٹھا لیا جائے اور عدالت انہیں پوچھ بھی نہ سکے، بیرسٹر گوہر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹرگوہر علی خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے آئینی ترمیم کے لیے غیرآئینی طریقہ کار اختیار کیا ہے۔ حکمران چاہتے ہیں کہ قومی سلامتی کے نام پر لوگوں کو اٹھا لیا جائے اور عدالت انہیں پوچھ بھی نہ سکے۔

الیکشن کمیشن کےو باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر علی خان نے کہا کہ ججز کے تبادلے اُن کی مرضی کے خلاف کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ الگ عدالت بنا کر سپریم کورٹ کو ڈسٹرکٹ کورٹ میں تبدیل کردیا جائے۔ بولے آئینی ترمیم کا مسودہ ہمیں تو کیا خود حکومت کو بھی نہیں ملا۔

بیرسٹرگوہر نے کہا کہ ہمیں امید ہے یہ ترامیم ناکام ہوں گی،نہ کوئی مسودہ ہمیں ملا نہ ہم نے مانگا، ہمارے پاس تو کیا وہ مسودہ حکومت کے پاس بھی نہیں ہے، ہم نے انٹرا پارٹی الیکشن احسن طریقے سے کرائے،پورا ڈیجیٹل ریکارڈ موجود ہے، اگر 22 اکتوبر تک ہمیں ریکارڈ مل گیا تو انٹراپارٹی الیکشن کیس انجام کو پہنچ جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close