Featuredپنجاب

پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی کال، شاہراہیں اور راستے کنٹینرز لگاکر بند

پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب کے مختلف شہریوں میں احتجاج کی کال کے پیش نظر بہاولپور،ساہیوال، سرگودھا سمیت مختلف ڈویژن میں دو روز کیلیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

سیکیورٹی کے پیش نظر شاہراہوں اور راستوں کو کنٹینرز لگاکر بند کردیاگیا۔ بہاولپورکے داخلی اورخارجی راستوں کو کنٹینر لگاکر بند کردیاگیا۔

دنیاپور میں قطب پور ٹول پلازہ اور میواتی کے قریب دو مقامات پرکنٹینر لگادیے گئے۔لودھراں کو بہاولپور سے ملانے والے ایمپریس برج کو کنٹینر کھڑے کرکےبند کردیا گیا۔ لودھراں سے بہاولپور جانے والی پانچ شاہراہوں پر ناکے لگادیے گئے۔

میانوالی میں بھی ضلع کے داخلی و خارجی راستے سیل کردیے گئے۔ کنٹینرز لگنے کے باعث میانوالی شہر کا دوسرے شہروں سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

فیصل آباد موٹروے انٹرچینج سیل،شہرکے داخلی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی، عام شہریوں کے علاوہ ہر قسم کے قافلوں کے داخلے پر پابندی ہے، فیصل آباد کے آٹھوں بازاروں کو مکمل طور پر بند کرکے خاردارتاروں سے سیل کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close